عدنان سمیع خان کے خلاف ٹویٹس کا طوفان

بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کی طرف سے پاکستان مخالف ٹویٹس کے بعد ان کے خلاف ٹویٹس کا طوفان کھڑا ہو گیا۔ ٹوئٹر استعمال کرنے والے پاکستانیوں نے عدنان سمیع خان کے خلاف جی بھر کر ٹویٹس کئے۔
عدنان سمیع خان نے اپنے پہلے ٹویٹ میں کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی اور بہادر مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف بہترین، کامیاب اور میچور سرجیکل سرٹرائیک پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

adnan
ان کے اس ٹویٹ کو جہاں بھارتیوں کی طرف سے خوب پذیرائی ملی وہیں پاکستانیوں نے انہیں برا بھلا کہا، عدنان سمیع خان نے کچھ دیر بعد ایک اور ٹویٹ کیا جس میں دہشت گردی کو براہ راست پاکستان سے جوڑ دیا۔

adnan-2
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر عدنان سمیع کا نام کئی گھنٹے گردش کرتا رہا۔ پاکستانی ٹوئٹر یوزرز نے انہیں نمک حرام اور غدار قرار دینے کے ساتھ ساتھ گالیوں سے بھی نواز۔
ایک توئٹر یوزر نے لکھا کہ عدنان سمیع کے والد پاک ایئر فورس میں تھے جنہوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں ستارہ جرات حاصل کیا، عدنان سمیع خان نے تمغہ بے غیرت جیتا ہے۔
ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا کہ عدنان سمیع کی وجہ سے ہی بے غیرت کا لفظ استعمال کیا گیا تو کسی نے کہا کہ دیش بھگتی کے اس مظاہرے کے بعد اب عدنان سمیع کو کام مل جائے گا۔

adnan-3
ٹوئٹر پر جہاں کچھ یوزر نے یہ بھی لکھا کہ عدنان سمیع اب پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کر چکے ہیں، اس لئے ان کے ٹویٹس پر زیادہ غصہ نہیں کرنا چاہئے تو کچھ نے کہا کہ بھارت سے وفاداری ثابت کرنے میں وہ بھارتیوں سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: