رنگ میں ناک آؤٹ کے بعد باکسر مائیک ٹاول کا انتقال

اسکاٹ لینڈ کے باکسر مائیک ٹاول باکسنگ مقابلے کے دوان رنگ میں دو بار ناک آؤٹ ہونے کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئے، مقابلے کے دوران ان کے سر پر گہری چوٹ آئی۔
مقابلہ گلاسگو کے ریڈیسن بلو ہوٹل میں ہوا جہاں 25 سالہ مائیک ٹاول نے ڈیل ایوانز کا سامنا کیا۔ مائیک پہلے راؤنڈ میں دائیں ہاتھ کا پنج لگنے سے ناک ڈاؤن ہوئے تاہم انہوں نے دوبارہ مقابلہ کیا، 5ویں راؤنڈ میں وہ دوبارہ ناک آؤٹ ہو گئے۔
انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چند گھنٹے موت اور زندگی کی کشمکش میں گزارنے کے بعد وہ چل بسے۔ 25 سالہ مائیک کے کیریئر کا یہ 13واں مقابلہ تھا۔
انہوں نے مختصر کیریئر کے دوران 12 مقابلے کئے جن میں سے 11 میں کامیابی حاصل کی جب کہ ایک مقابلہ ڈرا ہوا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: