وزیراعظم کے گھر پر حملہ، خوشحالی پر حملہ، پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کے ذاتی گھر پر حملہ آوروں کا مقصد خوشحالی پر حملہ ہے۔ یہ نواز شریف نہیں پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کے دوران دھرنا کیوں نہیں دیا گیا ؟ جو وزیراعظم غریبوں کے لیے کام کرے، اس کے خلاف دھرنا دیتے ہیں۔ عوام نواز شریف کے ساتھ ہے۔ نواز شریف کی موجودگی میں استحکام کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ جو درد پاکستان کا نواز شریف کو ہے، وہ بلا اٹھانے والوں کو نہیں ہو سکتا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم واجپائی نے دورہ لاہور میں پاکستان کی حقیقت کو تسلیم کیا۔ واجپائی نے وعدہ کیا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو اپنی زندگی میں حل کراؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی اور کرتے رہیں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ موجودہ حکومت سے پہلے ملک میں روزانہ 3 سے 4 دھماکے معمول تھے اور ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ عوام کی چُنی ہوئی قیادت نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: