حجاب پہن کر آنا، ایران کی خواتین شاطروں کو تنبیہ

خواتین کی شطرنج کی عالمی  چیمپئن شپ اگلے سال مارچ میں تہران میں ہو گی۔ اس سلسلے میں ایرانی حکام نے شطرنج کے کھلاڑیوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ حجاب پہن کر ملک میں داخل ہوں۔ اگر انہوں نے قوانین کی پاسداری نہیں کی تو پھر انہیں ائیرپورٹ سے باہر نکلنے نہیں دیا جائے گا۔

ایرانی پابندی کے باعث اب تک شطرنج کی 11کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ ایران کی عالمی حلقوں میں واپسی کے بعد عالمی ادارہ شطرنج نے انہیں پہلا عالمی ٹورنامنٹ دیا تھا۔ تاہم اب ادارے کو اس حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

انگلینڈ کی گرینڈ ماسٹر نائیجل شارٹ نے کہا ہے کہ فیڈا دنیا بھر میں خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ ادھر امریکی گرینڈ ماسٹر نازی کا کہنا ہے کہ انہیں عالمی چیمپئن شپ چھوڑنے کا انتہائی دکھ ہو گا لیکن اب ان کے پاس کوئی چارہ نہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: