فوج میں اہم ترقی،7 میجر جنرل سپر سیڈ

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے میجر جنرل سرفراز ستار کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کا تعلق آرمڈ کور سے ہے ۔

maj-gen-sarfraz-sattar

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کا 70ویں پی ایم اے لانگ کورس سے تعلق ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار دوران سروس ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس اور بھارت میں پاکستانی سفارت خانے میں فوجی اتاشی بھی  رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار اس وقت 8ویں ڈویژن سیالکوٹ کی کمانڈ کر رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل کی اس ایک پوسٹ کے لئے  7 امیدواروں کو سپر سیڈ کر کے انہیں ترقی دی گئی ہے۔ اس کے بعد باقی 7میجر جنرل سپر سیڈ ہونے کی وجہ  ترقی نہیں کر پائیں گے۔

یہ فوج میں کوئی انوکھی بات نہیں۔ تاہم  سپر سیڈ ہونے والے میجر جنرلز میں اہم نام بھی ہیں ۔ ان کے نام کچھ یوں  ہیں۔

1)میجر جنرل احمد محمود حیات(ڈی جی  اینالسز ونگ آئی ایس آئی)

2)میجر جنرل انجم حیات (ڈی جی آرمی ایوی ایشن)

3)میجر جنرل علی عباس حیدر (ڈی جی ملٹری ٹریننگ)

4)میجر جنرل عابد رفیق (کمانڈر ایس ایس جی سی پیک سیکیورٹی فورس)

5)میجر جنرل ناصر دلوار شاہ (ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس)

6)میجر جنرل عمر فاروق برکی (ڈی جی رینجرز پنجاب)

7)میجر جنرل قیصر انیس خرم (چیئرمین سپارکو)

ان سات میجر جنرلز کی اس ایک ترقی کی وجہ سے آئندہ ترقی ممکن نہیں۔ ان میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کے بھائی بھی شامل ہیں ۔

مختلف اخبار میں چھپنے والی خبروں کے مطابق فوجی پس منظر سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو جنرل راحیل شریف اگلا آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں۔

جنرل سرفراز ستار کی ترقی کی ایک اور اہمیت یہ ہے کہ اگر جنرل راحیل شریف کو توسیع نہیں ملتی اور نومبر میں نئے آرمی چیف کی تقرری کی جاتی ہے تو نئے چیف کی ریٹائرمنٹ نومبر 2019 میں ہو گی – سرفراز ستار کے سوا موجودہ تمام لیفٹننٹ جنرلز ستمبر 2019 تک ریٹائر ہو جائیں گے جس کا مطلب ہے کہ نئے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے وقت سرفراز ستار سینئر موسٹ لیفٹننٹ جنرل ہوں گے اور یوں 2019 میں لیفٹننٹ جنرل سرفراز ستار  آرمی چیف یا چیئرمین جوائنٹ چیفس کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گے –

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: