اپنے اسکول کے جونیئر کیمپس کا افتتاح

لاہور گیریژن کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے اپنے خطاب میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن کے دورے کے دوران کہا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری سمیت تمام سرحدوں پر پاک فوج ہائی الرٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے کوئی مہم جوئی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کو کسی بھی قسم کے پراپیگنڈے سے بدنام نہیں کیا جا سکتا۔

کمبیٹ ری ایکشن ٹریننگ فیسلٹی میں بریفنگ کے دوران آرمی چیف نے جنگی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زمانہ امن میں بہترین تربیت ہی جنگ میں فتح کی ضامن ہوتی ہے۔

جنرل راحیل شریف نے اپنی مادر علمی گیریژن اکیڈمی کے جونیئر کیمپس کا افتتاح بھی کیا اور اسکول کی پہلی اسمبلی میں شرکت کی۔ آرمی چیف اس ادارے میں 1967ء سے 1972ء تک زیرتعلیم رہے۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: