پاکستان ایٹمی خود کش بمبارپیدا کر سکتا ہے، ہیلری کلنٹن

فروری میں واشنگٹن میں ہونے والی ایک فنڈ ریزنگ کے دوران  ہیلری کلنٹن کی خفیہ آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ہے۔ یہ آڈیو ٹیپ واشنگٹن فری بیکن نے جاری کی ہے۔ اس سے قبل ہیلری کی ہیک ای میلز بھی اس ویب سائٹ نے جاری کی تھیں۔ ہیلری کی یہ گفتگو فنڈ ریزنگ کے عہدیداروں سے تھی۔فنڈ ریزنگ میں موجود محکمہ دفاع کے سابق عہدیدار اینڈریو وبر نے بھی  ہیلری  کی اس گفتگو کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم اب تک یہ تصدیق نہیں ہوئی کہ اس آڈیو کو ہیک کس نے کیا ہے۔

ہیلری نے اپنی گفتگو میں امریکا کی جانب سے نیوکلیئر اسلحے میں جدیدیت لانے کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اوباما انتظامیہ کے کئی ٹریلین ڈالر کے اس منصوبے کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہیکر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں جوہری کروز میزائل کے منصوبے کو ختم کر دیں گی۔

امریکا نے آج تک کبھی بھی ہیکنگ میں باقاعدہ طور پر چین کے ملوث ہونے کی بات نہیں کی۔ تاہم ہیلری نے آڈیو میں کہا کہ  امریکی سرکاری ملازمین کا ڈیٹا چین نے چور کیا اور ان کے لئے یہ سونے کی کان سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی، چینی، شمالی کوریائی اور ایرانی ہیکرز سے سائبر وار کے لئے امریکا کو بڑی سائبر فورس بنانا ہو گی۔50منٹ کی اس ریکارڈنگ میں ہیلری نے پاکستان اور انڈیا کے جوہری ہتھیاروں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین کی طرح پاکستان اور بھارت کی اسلحے کی دوڑ انتہائی خطرناک ہے۔

ہیلری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف تیزی سے اپنے ٹیکٹیکل جوہری  اثاثوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ہمیں مسلسل خطرہ ہے کہ پاکستان میں کوئی بغاوت نہ ہو جائے اور جہادی ملک پر قبضہ کر لیں۔ پھر ان کے قبضے میں جوہری ہتھیار ہوں گے۔ ایسے میں ہم جوہری خود کش حملہ آوروں کو دیکھیں گے۔ اس سے خطرناک بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

نیویارک ٹائمز پر خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: