سینڈک سے5سال میں6 میٹرک ٹن سونا نکالا گیا

گزشتہ 5 سال کے دوران پاکستان میں سینڈک کے معدنیاتی ذخائر سے سونے، کاپر اور دیگر دھاتوں کی مد میں مجموعی طور پر 83 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے ۔تاہم پاکستان کے حصے میں صرف 17 کروڑ ڈالر آئے۔
یہ تفصیلات سینیٹ اجلاس میں سامنے آئیں۔ پٹرولیم کے وزیر مملکت جام کمال نے ایوان کو بتایا کہ سینڈک معدنیاتی ذخائر کا تخمینہ 412 ملین ٹن دریافت کیا گیا۔
گزشتہ 5 سال کے دوران 76 ہزار 125 میٹرک ٹن کاپر اور 6 میٹرک ٹن سونانکالا گیا۔ جس پر سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے انکشاف کیا کہ پانچ سال میں سینڈک سے سونے, چاندی اور کاپر سے 83 کروڑ ڈالر حاصل ہوۓجبکہ پاکستان کوصرف 17کروڑ ڈالر ملے، باقی غیر ملکی کمپنیاں لے گئیں۔
سنیٹ میں انسانی سمگلنگ سے متعلق بحث کرتے ہوئے سنیٹرز نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے قانون کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔غیر قانونی اور انسانی سمگلنگ کی بنیاد پرترکی اور شام جانے والوں کو داعش میں بھرتی کیا اور ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
چیئرمین رضا ربانی کی صدارت سینیٹ اجلاس میں ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق کی انسانی سمنگلنگ سے متعلق تحریک التوا پر بحث کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کا داعش جیسی کالعدم تنظیمیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
میاں عتیق نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے بڑھتے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے۔
اجلاس کے دوران وزیرمملکت عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ صوبوں کی جانب سے ادائیگیاں نہ ہونے کےباعث اس وقت توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 312 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔صوبوں کے ذمے اربوں روپے کے واجبات ہیں جن کی ادائیگی نہیں ہورہی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: