شارجہ سٹیڈیم آج 225ویں ون ڈے کی میزبانی کریگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جارہاہے۔ شارجہ میں کھیلا جانے والا یہ 225واں میچ ہے جو کہ ایک منفرد اعزاز ہے ۔ دنیا کے کسی بھی اسٹیڈیم کو اتنے زیادہ میچز کی میزبانی کا اعزاز حاصل نہیں ہوا ہے۔
ان 224 میچزکی میزبانی کے دوران شارجہ اسٹیڈیم میں ان گنت یادگار لمحات بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ یہاں سب سے بڑا اسکور سات وکٹوں کے نقصان پر364 رنز2014 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ ویسٹ انڈیز کا بہترین اسکور سات وکٹیں کھوکر333 رنز 1995 میں سری لنکا کے خلاف رہا۔ اس سٹیڈیم کے حوالے سے بھارتی یادیں خاصی تلخ ہیں۔ بھارت ،سری لنکا کے مقابل یہاں صرف 54 رنز پرڈھیرہوا جبکہ پاکستان کاکم ترین ٹوٹل 87 رنز بھارت کے خلاف رہا۔ آج یہاں پاکستان کے مقابل آنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نےپاکستان کے مقابل 117 کا کمترین مجموعہ تشکیل دیا۔ شارجہ میں پاکستان کے انضمام الحق 59 ون ڈے میچز میں 2464 رنزبناکر کامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے چارسنچریز اور سترہ نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سری لنکا کے سنتھ جے سوریا نے 189 رنز کی شاندار اننگ شارجہ میں کھیلی۔ وسیم اکرم نے77 میچوں میں 122 اوران کے پارٹنر وقاریونس نے 61 میچز میں 114 کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا۔ سری لنکا کے مرلی دھرن نے تیس اور پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے 37 رنز کے عوض سات سات وکٹوں کی بہترین پرفارمنس پیش کی۔ دوسری وکٹ کیلئے263 رنز کی بہترین شراکت کا ریکارڈ بھی اسی گرائونڈ پر بنا۔ یہ بہترین شراکت انضمام الحق اور عامر سہیل نے سری لنکا کے خلاف 1993 میں تشکیل دی تھی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: