فلمی دنیا بھی پاک بھارت تناؤ کا شکار، فنکار آمنے سامنے

پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان فلمی رابطے بھی کشیدگی کا شکار ہو گئے، اڑی حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان دینے والے بھارتی فنکار بھی مودی سرکاری کی بھاشا بولنے لگے، بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کو کام دینے سے انکار کی قرارداد منظور کر لی تو پاکستانی سینما گھروں نے بھی بھارتی فلموں کی نمائش روک دی ہے۔
مہاراشٹر نونرمان سینا نے اڑی حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کا وقت دیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق 48 گھنٹے بعد بھارت میں کوئی پاکستانی فنکار موجود نہیں ہے۔ مہاراشٹرا نونرمان سینا کے لیڈر امے کھوپکڑ نے کہا کہ ہمارے الٹی میٹم کے بعد، پاکستانی فنکار یا تو بھارت چھوڑ کر پاکستان واپس چلے گئے یا پھر دبئی۔ اس وقت یہاں کوئی پاکستانی فنکار موجود نہیں۔ لیکن، ہمارا احتجاج ابھی ختم نہیں ہوا۔ زی چینل کے سربراہ سبھاش چندرجی سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ زندگی چینل سے نشر ہونے والے تمام پاکستانی سیریلز دکھانا فوری طور پر بند کردیں۔

ماہرہ فلم رئیس میں کام کر رہی ہیں

ماہرہ فلم رئیس میں کام کر رہی ہیں

یہی بات ہم نے کلر چینل کے مالک پہلاج نہلانی سے بھی کہی ہے کہ وہ کامیڈی نائٹس بچاو‘ اوربگ باس جیسے پروگراموں میں کسی بھی پاکستانی فنکار کو کام نہ دیں۔ ہمارے ہی مطالبے پر ریڈیو مرچی نے عاطف اسلم کا پروگرام بند کیا ہے۔ ہمارا احتجاج سنیما اور آرٹ کے خلاف نہیں پاکستانی فنکاروں کے خلاف ہے جن میں سے کسی ایک نے بھی اڑی حملے کی آج تک مذمت نہیں کی۔
بھارتی فوج کی طرف سے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کے بعد بھارتی فنکار فوج کی تعریف اور دہشت گردی کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہیں۔

shah
شاہ رخ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دہشت گردی کے خلاف فوج کے اقدامات پر تعریف کرتے ہوئے فوج کا شکار ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ فوج شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔

farhan
فرحان اختر نے بھی ارون جیٹلی کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے فوج کی حمایت میں ٹویٹ کیا اور کہا کہ وہ بھارتی فوج کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اکشے کمار نے لکھا کہ بھارتی فوج کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن قابل فخر ہے، خوشی ہے کہ بھارتی حکومت نے بہادرانہ فیصلہ کیا۔

akshay
بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھی ایک قرارداد منظور کی ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی بحالی تک کسی پاکستانی فنکار یا ٹیکنیشن کو فلموں میں کام نہیں دیا جائے گا۔ اس قرارداد کے بعد پاکستانی فنکاروں کی بھارتی فلموں میں کام کرنے کا راستہ فی الحال بند ہو گیا ہے۔
پاکستانی سینما مالکان نے بھی رد عمل دیتے ہوئے پاکستان میں بھارت کی زیر نمائش فلمیں اتار دی ہیں جب کہ آئندہ حالات بہتر ہونے تک مزید فلموں کی نمائش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: