رائے ونڈ مارچ، کارکنوں کے قافلے پہنچنے لگے

تحریک انصاف کے حکومت کے خلاف رائے ونڈ مارچ کے لئے قافلے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، جو کارکن پہلے سے رائے ونڈ پہنچ چکے ہیں انہوں نے وہاں پڑاؤ ڈال لیا ہے جب کہ خواتین کے ٹھہرنے کے لئے الگ سے انتظام کیا گیا ہے۔
عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ کی نماز اڈا پلاٹ پر ادا کریں گے۔ وہ لاہور میں زمان پارک سے قافلے کی صورت میں رائے ونڈ پہنچیں گے۔ ملک کے مختلف شہروں کی طرف سے قافلوں کی آمد جاری ہے۔ بنوں سے خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ایک بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے لاہور پہنچیں گے، کراچی سے عارف علوی اورعمران اسماعیل قافلے لے کر پہنچیں گے جب کہ اسلام آباد سے اسد عمر بھی روانہ ہو چکے ہیں۔
اڈا پلاٹ پر ایک سے ڈیرھ لاکھ لوگوں کی گنجاش ہے تاہم تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ وہاں 5 لاکھ سے زائد لوگ اکٹھا کر کے دکھائیں گے۔ اڈا پلاٹ پر جلسے کے لئے کنٹینرز لگا کر بڑا اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: