5 سال میں پہلی ویڈیو، ٹائمنگ بڑی اہم

بلوچستان میں سرگرم کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے سربراہ اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی مالی امداد اور دیگر ذرائع سے کی جانے والی حمایت کو خوش آمدید کہیں گے۔

5 سال میں اللہ نذر کا یہ پہلا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جسے غیر ملکی نشریاتی ادارے رائٹرز نے جاری کیا ہے۔ بھارت کے ساتھ کشمیر پر جاری کشیدگی، سرجیکل سٹرائیک کے دعوے اور بلوچستان پر نریندر مودی کی بیان بازی کے بعد اس ویڈیو کو نشر کرنے کا وقت انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

کالعدم تنظیم کے سربراہ نے ویڈیو میں پاک چین اقتصادی راہداری پر حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

چین کے ساتھ 46 بلین ڈالر کا منصوبہ پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے جس کے تحت سڑکوں ، ریلوے اور انرجی پائپ لائن کا جال بچھایا جائے گا۔

اللہ نذر کا بھارتی امداد پر بیان پاکستان کے ان دعوؤں کی تصدیق کرتا ہے کہ بھارت بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔

اللہ نذر کے بیان کی ویڈیو اسی دن سامنے آئی ہے جب بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے آزاد کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کرنے کا دعویٰ کیا۔

کالعدم تنظیم کے سربراہ نے بلوچستان پر نریندر مودی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں بھارت نے مالی امداد فراہم نہیں کی اور نہ ہی ان کی کارروائیوں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے۔

اس سال مارچ میں پاکستان نے بلوچستان میں شرپسندوں کی امداد اور تربیت میں مصروف را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا۔

پچھلے ہفتے علیحدگی پسند بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی نے بھارت میں سیاسی پناہ لینے کا اعلان کیا۔

پاکستان کا دعویٰ ہے کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کرتا آیا ہے اور اب سی پیک کو نقصان پہنچانے کے لیے را سرگرم ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: