چیف جسٹس کا بھارتی کانفرنس میں شرکت سے انکار

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے بھارت میں ہونے والی گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ چیف جسٹس نے بھارتی چیف جسٹس کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔
جسٹس انورظہیرجمالی نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت میں گلوبل کانفرنس میں شرکت سے انکارکردیا ہے جب کہ دفترخارجہ بھی چیف جسٹس کے بھارت جانے کا گرین سگنل دے چکا تھا۔ کانفرنس 21 سے 23 اکتوبرکوبھارت میں منعقد ہونا ہے۔ کانفرنس کا دعوت نامہ بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبے والا نے خود چیف جسٹس سے ملاقات کرکے انہیں 2 ماہ قبل جولائی میں دعوت نامہ دیا تھا۔
جسٹس انور ظہیر جمالی نے بھارتی چیف جسٹس کو خط لکھ کر اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ موجودہ حالات میں ان کا بھارت جانا مناسب نہیں، اس لئے وہ اس کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: