9/11 اور سعودی عرب پر مقدمے کا واویلا

امریکا میں نائن الیون کے متاثرین کو سعودی عرب کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اختیار مل گیا ہے۔ امریکی کانگریس میں پاس ہونے والے نئے بل پر خاصا ہنگامہ برپا ہے۔ صدر براک اوباما اور سی آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ اس بل کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

اس بل کو پاس کرنے کے لیے کانگریس نے اوباما کے دور صدارت میں ان کا پہلا ویٹو مسترد کیا ہے۔ جسٹس اگینسٹ سپانسرز آف ٹیررزم ایکٹ (جاسٹا) میں نائن الیون حملوں کے متاثرین کو اختیار دیا گیا ہے کہ حملوں میں ملوث سعودی حکومت کے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔

عملی طور پر اس بل میں بین الاقوامی دہشت گردی کے واقعات میں امریکیوں کو زخمی ہونے، ہلاکتوں یا دیگر نقصان کی صورت میں کسی دوسرے ملک یا غیرملکی حکومتی عہدیداروں کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اختیار ہے۔

نائن الیون حملوں میں ملوث 19 ہائی جیکروں میں 15 سعودی شہری تھے۔ ایک عرصے تک یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ اعلیٰ سعودی حکام کا ان حملوں سے کسی نہ کسی طرح کوئی تعلق ضرور تھا۔

ground-zero-new-york-copy

2001 کے بعد کی جانے والی تحقیقات میں سعودی حکومت یا اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے القاعدہ کو فنڈ فراہم کرنے کی ثبوت نہیں ملے تھے۔

تاہم اس سال جاری کی گئی خفیہ دستاویزات کے مطابق نائن الیون کے چند ہائی جیکرز کچھ ایسے افراد سے رابطے میں تھے جن کا سعودی حکومت سے تعلق تھا۔ ان افراد کی جانب سے ہائی جیکرز کو مدد بھی فراہم کی گئی۔

ان دستاویزات میں اعلیٰ سعودی حکام کے حملوں میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں دئیے گئے تاہم ان کے جاری ہونے کے بعد سعودی عرب کے کردار پر کئی سوال ضرور اٹھے ہیں۔

ویٹو امریکی صدر کا اہم ترین اختیار ہے اور امریکا کی تاریخ میں قانون سازی روکنے کے لیے 2500 بار اس کا استعمال کیا گیا۔ امریکی ایوان نمائندگان کے مطابق ویٹو کا امکان ہی بعض اوقات تبدیلیاں لے آتا ہے۔

کانگریس کے پاس ویٹو مسترد کرنے کا اختیار ہے لیکن ایسا اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے دو تہائی اکثریت ملے۔ 1792 سے اب تک ایسا صرف 110 بار ہوا ہے۔

کانگریس نے جارج ڈبلیو بش کے دور میں چار بار اور بل کلنٹن کے دور میں دو بار ویٹو مسترد کیا۔

saudi-shah-with-obama

صدر اوباما نے 12 مواقع پر ویٹو کا اختیار استعمال کیا اور اب سے پہلے انہیں کبھی مسترد نہیں کیا گیا۔ اوباما نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس قانون سازی سے دوسرے ممالک کو بھی موقع ملے گا کہ وہ امریکا کے خلاف ایسی کارروائی کرسکیں۔ خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کی کوئی واضح تعریف نہیں کی گئی۔

پاکستانی صحافی سی آئی اے سے ہرجانہ طلب کرے گا

 

یونیورسٹی آف ٹیکساس کے پروفیسر سٹیفن ولادک کہتے ہیں جتنی دوسرے ممالک کی خودمختاری کمزور کی جائے گی اتنی ہی امریکا کی خودمختاری کمزور پڑے گی۔

”صدر اوباما کو خدشہ ہے کہ یمن، پاکستان یا صومالیہ میں القاعدہ کے مشتبہ ہدف پر ڈرون حملے جیسی کارروائی کو ان ممالک کی جانب سے دہشت گردی کا اقدام تصور کیا جاسکتا ہے جس کے جواب میں امریکا کو ان ممالک کی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔”

نائن الیون فیملیز یونائیٹڈ فار جسٹس اگینسٹ ٹیررازم کی چیئرپرسن ٹیری سٹراڈا اس بات سے متفق نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ نہیں کر رہے اور لوگوں کی جانیں نہیں لے رہے تو ہمیں اس بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکا کا اہم اتحادی ہے اور اس بل کے پاس ہونے سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوں گے۔

سعودی امریکن پبلک ریلیشن افیئرز کے صدر سلمان ال انصاری کا ماننا ہے کہ سعودی عرب سیکورٹی اور انٹیلی جنس کے حوالے سے تعاون میں قابل ذکر کمی کرسکتا ہے۔

اس بل کا بنیادی مقصد امریکی عدالتوں سے اس بات کا جواب مانگنا بھی ہے کہ نائن الیون حملوں میں سعودی حکومت کس حد تک ملوث تھی۔

پروفیسر ولادک کے مطابق بل پاس ہونے سے مقدمے بازی کے رحجان میں اضافہ ہوگا۔ اگر متاثرہ خاندانوں کو کامیابی ملی تو اس کی حیثیت علامتی حد تک ہی ہوگی۔

”جاسٹا اس طرح کے دعوے کے لیے امریکی عدالت کو سعودی اثاثے یا کسی غیرملکی حکمران کے اثاثے ضبط کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔ درخواست گزار بس ایک ایسا کاغذ کا ٹکڑا ملنے کی توقع کرسکتے ہیں جس پر لکھا ہو کہ ہاں سعودی حکومت بالواسطہ طور پر فنڈنگ کی ذمہ دار تھی تاہم آپ کو نقصان کا ہرجانہ کچھ نہیں مل سکتا۔”

بی بی سی پر پڑھیں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: