حملے میں 8 بھارتی فوجی مارے گئے، ڈان

انگریزی اخبار ڈان نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت  کے جواب میں پاکستانی کارروائی میں 8 بھارتی فوجی مارے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عسکری ذرائع نے بتایا کہ کمپنی پر حملہ کیا گیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے جارحانہ انداز میں جواب دیا۔ ان کی پیش قدمی کی خواہش کو خاک میں ملا دیا۔ ان کے 6 فوجی مار دیئے۔ ہمارا ایک جوان بھی شہید ہوا۔

عسکری ذرائع کے مطابق سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ  بل شٹ ہے۔ یہ تو فائربندی کی بھی خلاف ورزی نہیں تھی۔ اس سے زیادہ تو اکثر لڑائی ہوتی رہتی ہے۔ ہم اس کا کئی دن سے انتطار کر رہے تھے۔

ذرائع نے کہا کہ انہوں نے چار جگہ حملہ کیا۔ الحمد اللہ میرے علاقے میں انہیں 1500 میٹر پہلے ہی دیکھ لیا گیا تھا۔ وہ اپنے علاقے سے پیش قدمی کی کوشش کر رہے تھے۔ ہم نے پھر خوب گولہ باری کی، وہ اپنے پینٹیں چھوڑ  کر بھاگ گئے۔ دوسرے سیکٹروں میں بھی انہیں پہلے ہی تاڑ لیا گیا تھا۔ اس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک مقام پر وہ بالکل ایل او سی کے قریب تھے جس کے بعد فائرنگ ہوئی اور وہ گدھوں کی طرح بھاگ گئے۔

چھمب پر تعینات عسکری حکام نے بتایا کہ وہاں پر کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو ہم نے فائرنگ کر دی۔ وہ اپنے ہی علاقے میں موجود تھے اور پھر وہاں سے بھی بھاگ گئے۔ وہ اپنے مردہ ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگے ہیں۔ ہماری طرف مارٹر حملے کی وجہ سے دو شہید ہوئے۔ کوئی  بھارتی ہماری سرزمین پر قدم رکھنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے تتا پانی کے مقام پر ان کے 8 فوجیوں کی لاشیں پڑی ہیں لیکن کوئی بھی ان کو اٹھانے کی جرات نہیں کر رہا۔

ادھر جیو ٹی وی کے اینکر حامد میر نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 14 بھارتی فوجی مارے گئے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: