پاکستانی فنکاروں اور عملے پر پابندی

پاکستان اور بھارت کے حالات میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے اور اب بھارت میں پاکستانی فنکاروں اور تکنیکی عملے پر کام کرنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ممبئی میں ہونے والے اجلاس میں پابندی کی قرارداد منظور کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالات معمول پر آنے تک پاکستانی فنکاروں اور تکینکی عملے کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سے پہلے انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا پاکستانی اداکاروں کو بھارت سے نکل جانے کی دھمکی دے چکی ہے۔

ایم این ایس کی دھمکی کے بعد اداکار فواد خان بھارت چھوڑ کر پاکستان واپس آگئے تھے۔

انتہا پسند تنظیم نے فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں کی ریلیز روکنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: