اقوام متحدہ میں تقریر جنرل راحیل کے دباؤ پر ہوئی، عمران

پی ٹی چیئرمین عمران خان نے رائیونڈ مارچ منسوخ کرنے کے تمام افواہوں کو مسترد کر دیا۔ لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جمعے کے لیے ہماری بھرپور تیاریاں ہیں ۔ کسی صورت بھی مارش کو ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ حکومت ہمیں دہشت گردی کے خطرات  سے ڈرا رہی ہے لیکن اب ہم روکنے والے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ میں نواز شریف کے ساتھ مودی کیلئے بھی پیغام جائے گا ۔ پاکستانی وزیراعظم تو مودی کو جواب نہیں دے سکے لیکن وہ جواب دیں جو آج تک کسی نے نہیں دیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف کوئی بات کرنے کے حق میں نہیں تھے۔ وزیراعظم بس کشمیر پر دو لفظ بات کرنا چاہتے تھے لیکن جنرل راحیل شریف نے دباؤ ڈالا۔ آرمی چیف کھل کر کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہو گئے۔ جنرل راحیل کے دباؤ پر وزیراعظم کویہ تقریر کرنا پڑی۔

ان کا کہنا تھا دھاندلی کے خلاف اکٹھے ہوتے ہیں تو دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا جاتا ہے ،۔اپوزیشن کو احتجاج سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ عمران خان سے شیخ رشید نے بھی ملاقات کی۔ اس دوران کنٹرول لائن پر پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے بعد انہوں نے رائیونڈ مارچ کے سلسلے میں شہر میں مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: