امریکا میں ٹرین حادثہ، 3 ہلاک، 100 زخمی

امریکی ریاست نیوجرسی میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر کر ہوبوکین ریلوے اسٹیشن کی عمارت سے ٹکراگئی۔

 حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ  100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

مقامی ریڈیو کے مطابق ٹرین نے اسٹیشن کی عمارت، ٹکٹ گھر اور انتظار خانے کو نقصان پہنچایا۔

حادثے کے بعد درجنوں افراد بوگیوں میں پھنس کر رہ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی۔ حادثے میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حادثہ صبح کے وقت پیش آیا جب اسٹیشن پر مسافروں کا رش ہوتا ہے۔

ہوبوکین نیویارک سے سات کلومیٹر دور ہے اور مین ہیٹن آنے جانے والوں کی اکثریت یہاں سے ٹرینیں پکڑتی ہے۔

حادثے کے بعد اسٹیشن سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: