اسمارٹ فونز کی جنگ، بلیک بیری اور نوکیا کہاں گئے؟

اسمارٹ فونز کی دوڑ میں بلیک بیری اور نوکیا بہت پیچھے رہ گئے۔ موبائل انڈسٹری میں سام سنگ اور ایپل بعد میں آئے اور دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایک طرف جہاں نوکیا اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سرتوڑ کوشش کے باوجود سام سنگ، ایپل، ہواوے اور ایل جی کا مقابلہ نہیں کر پا رہا تو دوسری طرف بلیک بیری نے خود ہی شکست تسلیم کر لی ہے۔

بلیک بیری نے کہا ہے کہ کمپنی مستقبل قریب میں اسمارٹ فونز تیار کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ رہی ہے، اسمارٹ فونز بنانے کا کام اب شریک کمپنیوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

موبائل فونز کے آغاز میں نوکیا اور موٹرولا دو اہم کمپنیاں تھیں جو فیچر فونز کے نت نئے ماڈلز سامنے لا رہی تھیں۔ نوکیا نے موٹرولا کو پچھاڑا تو بلیک بیری اور سیم سنگ مارکیٹ میں آ گئے۔ بلیک بیری نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو متعارف کراتے ہوئے نوکیا اور سیم سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بلیک بیری نے 7000 اور 8000 سیریز کے فون تیار کئے۔ 2003 اور 2004 میں تیار کئے گئے یہ ماڈلز موجودہ اسمارٹ فونز کا پروٹو ٹائپ کہے جا سکتے ہیں۔ ایک زمانے میں ہر بڑا بزنس مین بلیک بیری اپنے پاس رکھنا اعزاز سمجھتا تھا تاہم پھر ایپل اور سام سنگ کا مقابلہ شروع ہوا۔

دونوں اپنا اپنا سافٹ ویئر میدان میں لے کر آئے جو نوکیا کے ونڈوز اور بلیک بیری کے اپنے آپریٹنگ سسٹم سے زیادہ تیز رفتار، آسان اور یوزر فرینڈلی تھی۔ گزشتہ دس سال میں یہ دونوں کمپنیاں نت نئے فونز مارکیٹ میں لا رہی ہیں۔ تاہم نوکیا اور بلیک بیری کہیں بہت پیچھے ہیں۔

اینڈرائیڈ سافٹ ویئر کی بدولت ہواوے، ایچ ٹی سی، ایل جی اور دیگر بہت سے کمپنیاں مارکیٹ میں آ گئیں، نوکیا اور بلیک بیری نے بھی اینڈرائیڈ سافٹ ویئر کے لئے معاہدے کئے جو کامیاب نہیں ہوئے۔ دونوں کمپنیوں نے تجرباتی طور پر اینڈرائیڈ ماڈل تیار کئے لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: