بریڈ پٹ رضاکارانہ طور پر منشیات کا ٹیسٹ کرائیں گے

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے رضاکارانہ طور پر منشیات کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ وہ یہ ثابت کر سکیں کہ وہ منشیات استعمال نہیں کرتے اور انجلینا جولی کی طرف سے ان پر لگایا جانے والا الزام غلط ہے۔
ہالی ووڈ ٹیبلائیڈ کے مطابق بریڈ پٹ نے یورین سیمپل دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، وہ ٹیسٹ کے نتائج کو طلاق کیس میں ثبوت کے طور پر جمع کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بریڈ پٹ نے انجلینا جولی کے ساتھ کسی طرز کی مفاہمت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال اپنے اور بچوں کے مستقبل کے حوالے سے سوچ رہے ہیں، دیگر بات اب غیر اہم ہیں۔
انجلینا جولی کی طرف سے طلاق کے لئے جو کاغذات تیار کئے گئے ہیں ان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بریڈ پٹ چرس اور دیگر نشہ آور ادویات استعمال کرتے ہیں جس سے بچوں پر بھی برا اثر پڑ رہا تھا۔ اس الزام کے بعد بریڈ پٹ کا کہنا تھا کہ انجلینا نے ایسا الزام لگا کر ان کی زندگی کو جہنم سے بھی بدتر بنا دیا۔
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی علیحدگی مکمل ہونے جا رہی ہے، دونوں طرف کے وکلا کے مطابق دسمبر میں تمام معاملات طے پا جائیں گے، بریڈ پٹ اور انجلینا جولی اپنے اثاثے شیئر کریں گے، تاہم بریڈ پٹ کو اس ڈیل سے زیادہ مالی نقصان نہیں ہو گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: