نائن الیون بل پر ویٹو مسترد، اوباما کا اظہار مایوسی

امریکی کانگریس نے صدر باراک اوباما کی طرف سے نائن الیون سے متعلق بل پر لگائے گئے ویٹو کو مسترد کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ اس بل کے تحت امریکی شہریوں کو حق حاصل ہو جائے گا کہ وہ سعودی عرب کے خلاف نائن الیون کے واقعے پر مقدمات درج کرا سکیں، سعودی عرب بل کے قانون بننے پر پہلے ہی رد عمل کی دھمکی دے چکا ہے جب کہ صدر اوباما نے اس بل کو ویٹو کر دیا تھا۔
امریکہ کی سینیٹ میں صدر کے ویٹو کو مسترد کرنے کے حق میں 97 ووٹ پڑے جبکہ ویٹو کے حق میں صرف ایک ہی ووٹ پڑا۔
اس بل کے مطابق 11 ستمبر کے حملوں کے متاثرین کے خاندانوں کو اختیار ملا تھا کہ وہ سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔ صدر اوباما کے آٹھ سالہ دور حکومت میں یہ پہلا موقع ہے جب ان کے ویٹو کو پارلیمنٹ نے بائی پاس کیا ہے۔ باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایک بل پر ان کے ویٹو کو خارج کرکے پارلیمنٹ کے فیصلے نے ایک خطرناک مثال قائم کی ہے۔ بل کو منظور کرنے کے پارلیمنٹ کے فیصلے سے صدر کی خودمختاری کے حق کا تصور ختم ہو جائے گا۔
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ اس قانون کے امریکا کی قومی سلامتی پر سنگین مضمرات ہوں گے۔
واضح رہے کہ صدر اوباما نے بل کو ویٹو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قانون سے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات متاثر ہوں گے اور انھوں نے خبردار کیا تھا کہ افغانستان اور عراق جیسے ممالک میں امریکی افراد کو بھی ایسے مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سعودی عرب نے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ ایسا قانون بنایا گیا تو وہ امریکی بونڈ بیچ دے گا یعنی کہ اربوں ڈالر امریکی معیشت سے نکال لے گا لیکن سینیٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی یہ دھمکی محض الفاظ کی حد تک ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: