بھارت کا پاکستان سے فضائی رابطہ ختم کرنے پر غور

بھارت نے پاکستان سے فضائی رابطے ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ نئی دہلی میں نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں پاکستان کے خلاف مختلف کارروائیوں پر غور کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے فضائی رابطے بھی ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی ایک ہفتے میں 5 پروازیں بھارت جاتی ہیں۔ ان پروازوں میں لاہور سے دہلی، لاہور سے ممبئی، کراچی سے دہلی اور کراچی سے ممبئی کی پروازیں شامل ہیں۔ بھارتی ایئرلائنز کی کوئی پرواز پاکستان لینڈ نہیں کرتی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگر بھارت فضائی رابطے ختم کرتا ہے تو اس کا مقصد پاکستان کی سرکاری ایئرلائن کو نقصان پہنچانا ہے کیونکہ بھارت کی کسی ایئرلائن کی کوئی پرواز پاکستان نہیں آتی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: