سرجیکل اسٹرائیک؟ بھارتی فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی شہید

کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی شہید ہو گئے ہیں، بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ فوج کی طرف سے پاکستانی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سرجیکل اسٹرائیک کی گئی ہے۔ رات سے پاکستان اور بھارت میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے صورت حال شدید کشیدہ ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی علاقے میں لچیال کی سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس سے کوئی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے میڈیا بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ بھارت نے نوگام سیکٹر کےعلاقے میں سرجیکل اسٹرائیکس کیں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ انہوں نے پاکستانی ڈی جی ایم او کو فون پر بتایا کہ نوگام سیکٹر میں سرجیکل اسٹرائیکس کی گئی ہیں۔
اس واقعے کے بعد نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں وزیر خواجہ سشما سوراج، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول اور دیگر اہم عہدیداروں نے شرکت کی اور صورت حال پر غور کیا۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول کی دوسری طرف سے بوفورس توپوں سے فائرنگ کی جسے سرجیکل اسٹرائیکس کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ سرجیکل اسٹرائیکس میں طیاروں کی مدد سے علاقے میں گھس کر بمباری کی جاتی ہے۔ پاکستانی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی فوج اپنے ملک میں یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ پاکستان کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: