کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں بجلی و پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں کا احتجاج جاری ہے
مظاہرین نےٹائرجلا کر پارکو روڈ بند کردی
مظاہرین میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے
۔مظاہرین نے کے الیکٹرک کے مقامی آفس کے باہر شامیانہ لگاکراحتجاجی کیمپ قائم کردیا
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی دو ماہ سے معطل ہے جس کے باعث پانی بھی فراہم نہیں ہورہاہ
ان کا کہنا ہے کہ احتجاج مسئلہ حل ہونے تک جاری رہے گا