ایم ایچ 17پر روسی حمایت یافتہ باغیوں نے حملہ کیا

مشرقی یوکرائن میں ملائیشیا کے مسافر طیارے پر ہونے والے میزائل حملے کی تحقیقاتی رپورٹ بالآخر جاری کر دی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ حملہ یوکرائن کے باغیوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس کے بعد حملے میں استعمال ہونے والی لانچر گاڑی کو دوبارہ روس منتقل کر دیا گیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے روسی بیان کو مسترد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ  ایمسٹرڈیم سے کوالمپور جانے والی پرواز پر یوکرائن کی فوج نے حملہ کیا ہے۔ جولائی 2014میں ہونے والے اس حملے میں جہاز پر موجود 298افراد مارے گئے تھے جن میں بیشتر کا تعلق ہالینڈ سے تھا۔

پراسیکیورٹرز نے اب تک روس کے خلاف باقاعدہ کوئی الزام  عائد نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے ہلاک شدگان کے لواحقین بھی قانونی چارہ جوئی سے قاصر تھے۔ تاہم اب اس رپورٹ کے بعد قانونی چارہ جوئی ممکن ہے۔ تاہم لواحقین کا کہنا ہے کہ اب بھی رپورٹ میں بہت سے شواہد چھپائے گئے ہیں۔

ادھر روس نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی یہ رپورٹ روس کے خلاف سازش ہے۔ اسے سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: