ہیروز کی تذلیل افسوس ناک ہے، آفریدی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز ختم ہونے ساتھ ہی سابق کپتان شاہد آفریدی کو الوداع کرنے کا پلان فلاپ ہو گیا ہے۔

اس پر کسی اور نے نہیں، خود بوم بوم نے شکوہ کر ڈالا، کہتے ہیں وہ مرضی سے آخری میچ کھیلنا چاہتے تھے، خواہش تھی کہ اپنے چاہنے والوں کے سامنے بیٹ ہلاتے ہوئے کھیل کو خیر باد کہہ دوں، بورڈ نے ان کا پلان میڈیا میں لیک کر کے زیادتی کی۔

بوم بوم آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیروز کی تذلیل افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخری میچ کھیلنا مشکل نہیں لیکن بورڈ یہ روایت قائم کرتا تو پاکستانی کرکٹ کیلئے اچھا ہوتا۔

آفریدی کا مانناہے کہ نجم سیٹھی نے ملاقات کیلئے ضرور بلایا مگر مصروفیات کے سبب وہ ملنے نہ جا سکے۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: