جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،سیاسی عسکری قیادت

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلی عسکری اور سول حکام نے شرکت کی ۔

سیاسی اور عسکری قیادت نے مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے بے شمار قربانیاں دیں اور اشتعال انگیزی کے باجود ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔ مسلح افواج اور پاکستان کے عوام ملکی دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ مظلوم کشمیریوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی رضامندی سے طے ہوا اور ضمانت عالمی بینک نے دی ۔ کوئی ایک ملک معاہدے سے یکطرفہ طور پر الگ نہیں ہو سکتا۔ اجلاس میں خطے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ شرکاء نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: