بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی پر گامزن

بھارت میں اڑی حملے کے بعد پاکستان کو عالمی طور پر تنہا کرنے کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔ بھارت کے دباؤ کے بعد  افغانستان، بنگلا دیش  اور بھوٹان  نے شرکت سے انکار کر دیا۔ تینوں ممالک نے نجی مصروفیات کا نام لے کر شرکت سے معذرت کی ہے۔

پاکستان میں سارک کانفرنس سمیت چار ممالک کی جانب سے جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کے پاکستان میں منعقد ہونے والے سربراہ اجلاس میں شرکت سے انکار کے بعد یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ملتوی کرنے کا اعلان نیپال کے وزیر خارجہ نے کیا جو اس وقت سارک تنظیم کے سربراہ ہیں۔

نیپال کی وزارت خارجہ کے اہلکار جھابندرہ پرساد ایرل نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت ، افغانستان، بنگلا دیش اور بھوٹان کی جانب سے سارک اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے مطلع کیاگیا ہے۔

مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا اسلام آباد میں ہونیوالی سارک کانفرنس کے ملتوی ہونے کے حوالے سے فیصلہ ابھی نہیں ہوا اور نہ ہی سارک سیکریٹریٹ نیپال کی جانب سے ابھی تک باضابطہ خط ملا۔

ادھر بھارتی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا کہ سارک کانفرنس میں بنگلا دیش ، بھوٹان اور افغانستان بھی شرکت نہیں کر رہے ہیں تاہم ان ممالک کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: