ماہرہ اور فواد کی فلموں کی نمائش نہ روکی جائے، سلمان

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں ماہرہ خان اور فواد خان کی فلموں کی بھارت میں نمائش نہ روکی جائے اور فلموں کو ریلیز ہونے دیا جائے۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد انتہاپسند جماعت مہاراشٹر نو نرمان سینا نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں وہ فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے جن میں فواد خان اور ماہرہ نے اداکاری کی ہے۔
سلمان خان اب دونوں کی حمایت میں آگے آئے ہیں اور انہوں نے انتہاپسند رہنما راج ٹھاکرے کو فون کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلموں کی نمائش نہ روکی جائے۔
ماہرہ خان شاہ رخ خان کے مقابل فلم رئیس میں اداکاری کر رہی ہیں اور اس فلم میں ان کا مرکزی کردار ہے۔ فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے نے اہم کردار نبھائے ہیں جب کہ فواد خان اسپیشل اپیئرنس دیں گے۔
انتہاپسند جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ان اداکاروں کے مناظر فلموں سے نکالے نہیں جاتے، فلموں کی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: