بریڈ پٹ ہالی ووڈ تقریبات سے بھی کترانے لگے

ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ انجلینا جولی کے ساتھ علیحدگی کے بعد میڈیا سے دور رہنا چاہتے ہیں، اسی وجہ سے وہ ہالی ووڈ تقریبات سے بھی کترانے لگے ہیں۔ طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد وہ صرف ایک بار میڈیا کے سامنے آئے اور اس کے بعد منظر عام سے غائب ہیں، انجلینا جولی فی الحال اسی گھر میں رہائش پذیر ہیں جہاں وہ پہلے اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھیں۔

دو بڑے اسٹارز کے درمیان علیحدگی کی خبروں سے سے ہالی ووڈ فلمساز بھی پریشان ہیں، دونوں فنکار کئی فلموں کے پریمیئر میں شرکت کر کے ان کی رونق بڑھاتے تھے اور یہ سلسلہ اب بند ہے۔ دونوں جن فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے وہ فلمیں بھی اب روک دی گئی ہیں۔

حال ہی میں بریڈ پٹ نے ہدایتکار ٹرینس میلاک کی تعلیم کی اہمیت پر مبنی 45 منٹ کی ڈاکوی منٹری فلم وائج آف ٹائم میں شرکت سے معذرت کر لی۔ باون سالہ ہالی وڈ سٹار برید پرٹ کا کہنا ہے کہ تعلیم کے فروغ پر مبنی اس باکمال پراجیکٹ کا حصہ ہونے پر انہیں فخر ہے تاہم اپنے ازدواجی مسائل کی وجہ سے وہ اس کے پرئمیر میں شامل نہیں ہو سکتے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: