ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں 9 وکٹیں لینے پر نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں عماد نے ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
عماد وسیم نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑی آؤٹ کئے تھے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
دوسرے ٹی ٹوینٹی میں عماد صرف ایک وکٹ حاصل کرپائے۔
پورے ٹورنامنٹ میں عماد کے خلاف ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی صرف دو باؤنڈریز سکور کرسکے۔
عماد وسیم کو تینوں میچوں میں بیٹنگ کا موقع نہیں ملا۔