پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی ہے۔

گرین شرٹس نے 104 رنز کا مطلوبہ ہدف 15.1 اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی طرف سے شعیب ملک نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بابر اعظم بھی 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ خالد لطیف نے 21 اور شرجیل خان نے 11 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی آؤٹ کرنے پر عماد وسیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے پہلے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سپنر عماد وسیم ایک بار پھر کپتان کے اعتماد پر پورا اترے اور ایک اوور کی مسلسل دو گیندوں پر چارلس اور والٹن کو پویلین بھیج دیا۔ تاہم وہ ہیٹرک نہ کرسکے۔

ویسٹ انڈیز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فلیچر تھے جو 9 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

عماد وسیم کا تیسرا شکار براوو بنے جو 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پوران نے نواز کو ایک زور دار چھکا لگاکر دوسری بار اونچی شاٹ کھیلی تو شعیب ملک کو کیچ تھما بیٹھے۔

سیموئلز اور پولارڈ نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنائے اور ٹوٹل کو 103 تک پہنچایا۔

پاکستان کی طرف سے عماد وسیم نے 3 اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: