ہائے! آئی ایم ٹام ہینکس

زندگی ایک چاکلیٹ کا ڈبا ہے، آپ نہیں جانتے کہ آپ کو کیا ملنے والا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ فارسٹ گمپ کا یہ کہنا درست تھا۔

گمپ کا کردار ادا کرنے والے ٹام ہینکس نے اس بات کو سچ کردکھایا۔

نیویارک کے سنٹرل پارک میں نیا شادی شدہ جوڑا اس وقت حیران رہ گیا جب جاگنگ کرتے ٹام ہینکس ان کے ساتھ تصویریں بنانے پہنچ گئے۔

hanks-kissing-bride

الزبتھ اور رائن پارک میں فوٹو شوٹ میں مصروف تھے جب ہینکس ان کے پاس پہنچے اور اپنا تعارف کرایا۔

ٹام ہینکس کے ساتھ اس جوڑے نے پھر مختلف تصاویر بنوائیں جنہیں ان کے فوٹو گرافر میگ ملر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

hanks-shake-hand

ہینکس نے دلہا کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ دلہن کے ہاتھ پر بوسہ دیا۔ دونوں کے ساتھ سیلفی لی اور عمر بھر ساتھ نبھانے کی دعا دی۔

hanks-selfie

ایسا پہلی بار نہیں کہ ہینکس نے کسی کی شادی میں اس طرح سرپرائز انٹری دی ہو۔

1993 میں فارسٹ گمپ کی شوٹنگ کرتے ہوئے ہینکس نے دلہن بنی میری ڈننگ چیپمین کو اسی طرح حیران کردیا تھا اور اس کے ساتھ تصویر بنائی۔

hanks-gump-bride

ہینکس اکثر اپنے پرستاروں کو اس طرح حیران کرتے رہتے ہیں۔ 2012 میں انہوں نے شمالی ڈکوٹا کے ایک ریسٹورنٹ میں بے ہوشی کی ایکٹنگ کرتے فین کے ساتھ تصویریں بنائی۔

hanks-with-fan-copy

پچھلے سال انہیں سینٹرل پارک میں جوگنگ کے دوران ایک طالبہ کا آئی ڈی کارڈ ملا جس کو انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا۔

hanks-lauren-id

ان کی یہ پوسٹ بھی کام کرگئی جب لورین وٹمور کے پروفیسر نے آئی ڈی کارڈ دیکھ کر اسے آگاہ کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: