کلین سویپ کے لیے پاکستان کو 104 رنز درکار

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میں جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سپنر عماد وسیم ایک بار پھر کپتان کے اعتماد پر پورا اترے اور ایک اوور کی مسلسل دو گیندوں پر چارلس اور والٹن کو پویلین بھیج دیا۔ تاہم وہ ہیٹرک نہ کرسکے۔

ویسٹ انڈیز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فلیچر تھے جو 9 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

عماد وسیم کا تیسرا شکار براوو بنے جو 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پوران نے نواز کو ایک زور دار چھکا لگاکر دوسری بار اونچی شاٹ کھیلی تو شعیب ملک کو کیچ تھما بیٹھے۔

سیموئلز اور پولارڈ نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنائے اور ٹوٹل کو 103 تک پہنچایا۔

پاکستان کی طرف سے عماد وسیم نے 3 اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: