”گھٹیا” کیوں کہا؟ شین وارن کا نیا پھڈا

شین وارن میدان میں ہوں یا میدان سے باہر ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔

اس بار آسٹریلوی سپنر نے چینل نائن کی وکٹ اُڑانے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے۔

شین وارن نے امریکی اداکارہ ایملی رتائے کوسکی کی ایک تصویر پر کمنٹ کیا تھا جس پر چینل نائن کے پروگرام میں انہیں ”گھٹیا” کہا گیا۔

شین وارن نے ٹویٹر پر اپنا فوری ردعمل دیا اور چینل کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی۔

”میں 23 سال سے چینل نائن کے ساتھ ہوں اور کئی بار اپنے معمول سے ہٹ کر بھی ٹوڈے شو کے لیے وقت نکالا، تاہم اب ایسا نہیں ہوگا، اب میرے خیال میں وکیل کے لیے وقت نکالنا ہوگا۔”

shane-warne-tweet

اس لڑائی میں شین وارن کے دوست بھی کود پڑے جس میں ان کی پُرانی محبوبہ الزبتھ ہرلے بھی شامل ہیں۔

الزبتھ ہرلے نے وارن کو ”گھٹیا” کہنے کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینل نائن نے کمینگی کا مظاہرہ کیا۔

elizabeth-hurley-tweet

شین وارن اور ان کے دوستوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے پر ٹوڈے شو نے پروگرام کے متنازع حصے سے متعلق ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: