تھور ایک مہینہ نیل پالش لگائے گا

ہالی وڈ فلم تھور کے اداکار کرس ہیمزورتھ ایک مہینہ اپنے ہاتھوں پر نیل پالش لگائیں گے۔

کرس بچوں پر تشدد کے خاتمے کی مہم کا حصہ بنے ہیں جس کے لیے اکتوبر میں اپنے ہاتھ کی ایک انگلی پر نیل پالش لگایا کریں گے۔

کرس ہیمز ورتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہم کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔

”ہر پانچ میں سے ایک بچہ 18 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے جسمانی یا جنسی تشدد کا شکار بنتا ہے۔ اس حوالے سے آگاہی پھیلانے اور فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے میں اکتوبر کے مہینے میں اپنے ہاتھ کی ایک انگلی پر نیل پالش لگاؤں گا۔”

chris-hemsworth

”دی پالشڈ مین” نامی اس مہم کو وائے جی اے پی نامی این جی او چلارہی ہے جس کا بنیادی مقصد غربت کا خاتمہ ہے۔

کرس ہیمزورتھ جیسے سپر سٹار کے حصہ بننے سے اس مہم میں تیزی آرہی ہے۔

اس سال وہ اپنی گھڑی نیلام کرکے آسٹریلین چائلڈ ہڈ فاؤنڈیشن کے لیے 30 ہزار ڈالر چندہ اکٹھا کرچکے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: