اسرائیل میں فلسطینی بعث پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن

اسرائیل کی پارلیمنٹ میں موجود فلسطینی بعث پارٹی کے خلاف ملک بھر میں پہلی بار کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔ پارٹی کے درجنوں لیڈران اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان افراد پر پولیس نے منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

پارٹی کے چیئرمین عبدالفتح  سمیت 6افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔ تاہم 29گرفتار ارکان کو پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا ہے۔ بعث پارٹی نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  اسرائیل فوج اور عدالتیں تمام الزامات کو خفیہ رکھ رہی ہیں۔

پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ اسرائیل حکام کیا چاہتے ہیں۔ ہم پر کیا الزامات ہیں۔ ہم مواد خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں ہم کس چیز کا دفاع کریں۔ اب تک باقاعدہ  طور پر کوئی جرم بھی نہیں عائد کیا گیا۔

بعث پارٹی نے گزشتہ انتخابات میں اسرائیل پارلیمنٹ کی 120نشستوں میں سے 3نشستیں جیتیں تھیں۔ پارٹی کے خلاف آپریشن 18ستمبر کو شروع کیا گیا تھا جس کے بعد آہستہ آہستہ گرفتاریاں کی گئیں اور متعدد افراد کو پکڑ کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔

اسرائیل عدالت نے بھی ملزموں کے ریمانڈ پر کاغذات کے  بغیر توسیع دی۔ اس سے قبل بھی پچھلے ماہ اسرائیلی پولیس نے عرب پارٹی پر نفرت پھیلانے کا الزام لگا کر متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: