تمباکو نوشی کیس، سیکرٹری کامرس کو شوکاز نوٹس

سپریم کورٹ نے تمباکو نوشی صحت سے متعلق کیس کی سماعت پر وفاقی سیکرٹری کامرس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ وفاقی سیکرٹری کو نوٹس عدالت حاضر نہ ہونے پر جاری کیا گیا۔
سپریم کورٹ میں تمباکو نوشی صحت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی۔ وفاقی سیکرٹری کامرس کے عدالت میِں پیشں نہ ہونے پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود وفاقی سیکرٹری کامرس کا عدالت میں پیش نہ ہونا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی سیکرٹری کامرس ایک اہم اجلاس میں شرکت کیلئے ملک سے باہر گئے ہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ عدالت نے انہیں طلب کر رکھا ہے، بغیر اجازت کیسے چلے گئے۔
عدالتی حکم پر وفاقی سیکرٹری صحت عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ 30ستمبر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں تمباکو کی در آمد پر پابندی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تمباکو نوشی پر پابندی سے متعلق کے پی کے اور پنجاب میں تو اچھا ریسپانس ملا ہے لیکن سندھ میں تمباکو نوشی سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل در آمد نہیں ہو رہا۔ کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: