ایرانی نژاد کینیڈین پروفیسر رہا

ایران نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی پروفیسر کو رہا کر دیا ہے، ایرانی اہلکاروں کے مطابق ایرانی نژاد کینیڈین پروفیسر ہما ہودفر کو سکیورٹی الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا تاہم اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہما ہودفر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا۔ 65 سالہ ہما مونٹریال میں کاونکورڈیا یونیورسٹی میں تدریس سے وابستہ رہ چکی ہیں، انہیں چھ جون کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تہران میں ایون قیدخانے کا دورہ کر رہی تھیں۔ اُن کے اہل خانہ کے مطابق، اُن کا پاسپورٹ ضبط کیا گیا اور ایران پر روانگی پر بندش عائد کی گئی تھی۔
ایران دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا، اور سکیورٹی کی وجوہ کی بنا پر دوہری شہریت رکھنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم ہما ہودفر کو کینیڈین حکومت کے دباؤ پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: