خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

پاکستان کے سرکاری اداروں اور بالخصوص سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، شکایات پر خاتون محتسب نے کمیٹی بنا کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
خواتین کے تحفظ کے لئے قوانین کے باوجود ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خاتون محتسب کو سرکاری اسکولوں کی کئی خواتین اساتذہ کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں کہ محکمہ ایجوکیشن کے افسران پوسٹنگز اور چھٹیوں کے معاملے پر ناجائز مطالبات کرتے ہیں، بعض اساتذہ کی طرف سے محتسب کو ثبوت بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
محتسب نے محکمہ ایجوکیشن کو فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اس سلسلے میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔ سیکرٹری اسکول نے سرکاری تعلیمی اداروں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان کو کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو بھی فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: