پاکستانی امپائر نے ثنا میر کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا

کئی سال تک انٹرنیشنل میچوں میں باؤلنگ کرنے والی پاکستانی آل راؤنڈر ثنا میر کا ایکشن پاکستانی امپائر نے مشکوک قرار دے دیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ دس سالہ کیریئر میں کسی انٹرنیشنل امپائر نے ان کے ایکشن پر سوالات نہیں اٹھائے۔
ثنا میر کراچی میں جاری ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم کی کپتان ہیں۔ میچ کے دوران امپائرنگ کرنے والے ٹیسٹ امپائر ریاض الدین نے ان کے مشکوک ایکشن کی رپورٹ میچ ریفری کو دی جسے پی سی بی کو بھجوا دیا گیا ہے۔
پی سی بی اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ثنا میر کو باؤلنگ ایکشن کی جانچ کے لئے بلائے گا جہاں حال ہی میں فعال کی گئی بائیو مکینک لیب میں ان کے ایکشن کی جانچ ہو گی، زرعی ترقیاتی بینک کے کوچ مسعود انور کا کہنا ہے کہ آج تک انٹرنیشنل میچ میں بھی ثنا میر کے ایکشن پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا تاہم انہیں ریاض الدین کے فیصلے پر کوئی شک نہیں، وہ سینئر امپائر ہیں۔ مسعود انور نے کہا کہ ثنا میر جلد ہی ایکشن کلیئر کرا لیں گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: