مقبوضہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے جواب میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزام بے بنیاد ہیں، ایسے بیانات بھارتی حکومت کی پاکستان کے لیے بغض کو ظاہر کرتے ہیں ۔

مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان فریب اور اشتعال انگیزی کو ظاہر کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کبھی بھی بھارت کاحصہ نہیں تھا اور نہ ہو گا۔پاکستان بھارت کے ساتھ سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

بھارتی الزامات لگانے کا مقصد دنیا کے سامنے بے گناہ کشمیری عورتوں اور بچوں پر ظلم سے توجہ ہٹانا ہے، گزشتہ ڈھائی مہینوں میں 100 سے زائد کشمیری شہید اور سینکڑوں بینائی سے محروم ہو چکے ہیں ،بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ یہ ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم کی بد ترین مثال ہے۔

جموں وکشمیرایک متنازعہ علاقہ ہے ،فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوناہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پچھلے 50 سالوں میں بھارت ہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی کی معاونت کرتا رہا ہے، بھارت کی پاکستان میں مداخلت ریکارڈ پرموجود ہے،بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو نےبھارتی تخریبی سرگرمیوں کااعتراف کیاہے۔

اڑی حملہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش تھا۔ بھارت اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر میں تحقیقات کرنے دے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے تعطل کی وجہ خود بھارت ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: