طور خم بارڈر پر گیٹ اور باڑ لگانے کا تنازع شدت اختیار کرگیا
فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق طورخم بارڈر گیٹ پرافغان فورسز نے پاکستانی علاقے پر بلا اشتعال فائرنگ کی
جس سے ایک پاکستانی جوان زخمی گیا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے اپنے علاقے میں گیٹ تعمیر کر رہا تھا
تاہم افغان فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کر دی
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد طورخم اور لنڈی کوتل میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے
دیہات بھی خالی کرالئے گئے ہیں اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے
دوسری جانب حکومتی ترجمان نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے
حکومتی ترجمان کا کہنا تھا بلا اشتعال فائرنگ جیسے واقعات دونوں ممالک کے تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں
افغان حکومت واقعے کی فوری تحقیقات کرے