انڈیا کی جیت، پاکستان سے پہلی پوزیشن چھیننے کے قریب

بھارت نے نیوزی لینڈ کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی، اس کامیابی سے بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان سے پہلی پوزیشن چھیننے کے قریب پہنچ گئی ہے، دونوں ٹیموں میں اب ایک پوائنٹس سے بھی کم کا فرق رہ گیا ہے۔

کان پور ٹیسٹ کے آخری روز بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 197 رنز سے میچ جیت لیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 318 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ برتری حاصل کرنے کے بعد بھارتی ٹیم نے دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کی اور 5 وکٹوں پر 377 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ یوں نیوزی لینڈ کو 434 رنز کا ناقابل عبور ہدف ملا، کیوی ٹیم 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ میں بھارت کی طرف سے پہلی اننگز میں مرلی وجے اور چتیشور پجارا ہی نصف سنچریز بنا پائے، وجے نے 65 اور پجارا نے62 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے  ٹرینٹ بولٹ اور مائیکل سینٹنر نے 3،3 جب کہ نیل ویگنر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹام لیتھم اور کپتان کین ولیمسن کے علاوہ اور کوئی بیٹسمین اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ لیتھم نے 58 اور ولیمسن نے 75 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے رویندر جدیجا نے 5 اور روی چندرن آشوین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں بھارت کے تمام بلے باز اچھا کھیلے، مرلی وجے نے 76، چتیشور پجارا نے 78، اجنکیا راہانے نے 40، روہت شرما نے 68 اور رویندر جدیجا نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل سینٹنر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے لیوک رانچی اور مائیکل سینٹنر ہی کامیاب رہے، رانچی نے 80 اور اور سینٹنر نے 71 رنز بنائے، پوری ٹیم 88 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔

اس فتح کے ساتھ بھارت کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری مل گئی۔ بھارتی ٹیم اس وقت رینکنگ میں دوسرے اور نیوزی لینڈ 7ویں نمبر پر ہے، اس لئے جیت کے باوجود بھارت پاکستان سے پہلی پوزیشن نہیں چھین سکتا۔ اگر سیریز کے بقیہ دو میچوں میں سے بھارت ایک جیتنے اور ایک ڈرا کرنے میں کامیاب ہو گیا تو پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: