کراچی کے علاقے کریم آباد میں رات گئے پانی کی قلت اور بجلی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے سڑک پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا
مظاہرے کی اطلاع ملی تو پولیس رینجرز بھی پہنچ گئی
احتجاج بڑھنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما اظہار الحسن بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے کریم آباد پہنچ گئے
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ اب پورے شہر میں گھمبیر صورت حال اختیار کر چکا ہے
رمضان کے مہینے میں کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں
احتجاج کئی گھنٹے جاری رہا بالآخر خواجہ اظہار الحسن کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے