برہان وانی فوج میں جانا چاہتا تھا، مظفر وانی

روہن  دعائی (ٹی این این)

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حریت کمانڈر برہان الدین وانی کے والد مظفر وانی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بچپن میں فوج میں جانا تھا تھا تاہم بڑا ہونے کے بعد اس کے خیالات بدلتے گئے اور وہ کشمیری مجاہدین کا حصہ بن گیا۔

برہان الدین وانی کے والد مظفر وانی سری نگر میں سرکاری ملازم ہیں، برہان سے قبل ان کا بڑا بیٹا بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے۔

بھارتی  اخبار  ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مظفر وانی نے کہا کہ 10 سال کی عمر تک برہان کی یہ خواہش تھی کہ وہ فوج میں جائے، پھر وہ سکول جانے لگا، اس کے دوست بننے لگے اور اس کے خیالات تبدیل ہوتے گئے۔ موت سے 5 سال قبل اس نے گھر چھوڑ دیا کیونکہ وہ کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنا چاہتا تھا۔

مظفر وانی کے مطابق ان سالوں میں ان کی اپنے بیٹے سے بہت کم ملاقات ہوئی، آخری بار ان کی ملاقات ڈھائی سال پہلے ہوئی تھی اور وہ بھی چند منٹوں کے لئے، برہان ہمیشہ دور دراز علاقوں میں رہتا تھا اور کبھی کبھی ہی اس سے رابطہ ہوتا تھا۔ مظفر وانی نے کہا کہ ان کا بڑا بیٹا بھی برہان سے ملنے کے لئے گیا تھا لیکن اس کی لاش گھر آئی۔ وہ تین دوستوں کے ساتھ گیا جنہیں گرفتار کر لیا گیا اور پھر چند روز بعد رہا کر دیا گیا، اس کے جسم پر کوئی زخم نہیں تھا لیکن ہمیں یقین ہے کہ اسے قتل کیا گیا۔

اپنے بیٹے کی شہادت کے حوالے سے مظفر وانی نے کہا کہ بھارت بھگت سنگھ کو شہید کہتا ہے اور اسے تحریک آزادی کا ہیرو مانتا ہے جب کہ انگریز اسے دہشت گرد کہتے تھے۔ اسی طرح جب کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا اور برہان الدین وانی کو بھی ہیرو قرار دیا جائے گا۔ اس کی شہادت نے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو تقویت دی ہے۔

مظفر وانی نے وزیر اعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کشمیر سے متعلق جو کچھ کہا وہ سب سچ ہے۔ نریندر مودی اڑی میں مرنے والے 18 فوجیوں پر تو روتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر کے 100 شہیدوں پر دکھ کا ایک لفظ نہیں کہتے، اس پالیسی سے کشمیریوں میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

اصل خبر پڑھنے  کے لئے یہاں کلک کریں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: