میں زندہ ہوں، ابھی وقت نہیں آیا، ابو بکر شیخاؤ

نائجیریا میں بوکو حرام کے رہنما ابو بکر شیخاؤ کے بارے میں فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں گزشتہ ماہ حملے میں مار دیا گیا ہے۔ فوجی ترجمان نے بریفنگ میں کہا تھا کہ  شمالی علاقوں میں ائیرفورس کی بمباری کے دوران انہوں نے بوکوحرام کے کئی جگجوؤں کو مار دیا ہے جبکہ حملے میں ابوبکر شیخاؤ شدید زخمی ہوئے ہیں اور ممکنہ طور پر مر چکے ہیں۔

اس سے قبل بھی فوج نے متعدد بار سے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ابو بکر شیخاؤ کو مار دیا ہے لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک شخص بیٹھا ابوبکر شیخاؤ ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے۔ اس نے 40منٹ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کی۔

ویڈیو کی کوالٹی انتہائی بری ہے جس کی وجہ سے پچھلی ویڈیوز سے اس کا موزانہ ممکن نہیں۔ اپنے آپ کو ابوبکر شیخاؤ کہنے والے شخص نے حکومت کو پیغا م دیا ہے کہ اپنے وقت سے پہلے وہ مر نہیں سکتے۔ صدر پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا سے مدد مانگنے کے بجائے ہمارا مقابلہ کرو۔ اگر تمہیں اپنی بیٹیاں چاہیں تو ہمارے بھائی واپس کرو۔

بوکو حرام نے ایک اسکول پر حملہ کر کے سینکڑوں طلبا کو  اغوا کر لیا تھا۔ ان میں سے کچھ تو بھاگ گئیں لیکن 200اب بھی اس گروپ کے پاس ہے۔ واقعے کے بعد دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی اور امریکی فورسز نے نائجیریا کو طلبا واپس لانے میں مدد دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

نائجیریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ابوبکر شیخاؤ نے اپنے پیغام میں کہیں بھی تردید نہیں کی کہ فضائی حملے میں وہ شدید زخمی نہیں ہوا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: