فیس بک اوراسرائیل کا معاہدہ،فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹ بند

مغربی کنارے کے دو معروف ترین صحافیوں کے فیس بک اکاؤنٹ اچانک بند کر دیئے گئے۔ اس حوالےسے فیس بک نے کوئی بھی وجہ بیان نہیں کی۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسرائیل اور امریکی سوشل میڈیا ادارے کے درمیان معاہدے کے اثرات ہوں۔ فیس بک نے اسرائیل سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ تشدد پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

پچھلے ہفتے شہاب نیوز کے چار ایڈیٹرز کے فیس بک اکاؤنٹ اچانک بند کر دیئے گئے۔ ان کے صٖفحات پر تقریباً 63لاکھ لائیک موجود تھے۔ اس ہفتے بھی قدس نیوز کے تین ایگزیکٹو کے اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے۔ ان کے صفاحت پر 51لاکھ لائیک موجود تھے۔ یہ دونوں ایجنسیاں مغربی کنارے میں روزمرہ کے واقعات کی رپورٹنگ کرتی ہیں۔

قدس نیٹ ورک نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ فیس بک اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کا نتیجہ ہے جس کے تحت دونوں نے اشتعال انگیزی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا۔ قدس نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ ان کے غیر سیاسی  اکاؤنٹ یعنی انٹرنیشنل اور انٹرٹیمنٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے حالانکہ انہوں نے فیس بک پالیسی کے خلاف کبھی کوئی کام نہیں کیا۔

الخطاب ایجنسی کے اکاؤنٹ بھی ایسے ہی بند ہو گئے تھے لیکن انہوں نے فیس بک سے رابطہ کیا تو انہوں نے تمام اکاؤنٹ کھول کر معذرت نامہ بھیجا کہ یہ ایک غلطی تھی۔

تاہم قدس نیٹ ورک کے رابطہ کرنے پر ان کے صحافیوں کے اکاؤنٹ تو کھل گئے لیکن اب تک کمپنی کا مرکزی اکاؤنٹ بند ہے۔ ادھر شہاب نیوز کے تمام اکاؤنٹ نہیں چل رہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ یقیناً غلطی نہیں کیونکہ مغربی کنارے کی مختلف ایجنسیوں کو انہیں مسائل کا سامنا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: