دنیا کے کامیاب ترین گالفر آرنلڈ چل بسے

امریکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے کامیاب ترین گالفر آرنلڈ پامر انتقال کر گئے، 87 سالہ آرنلڈ نے طویل کیریئر میں 90 ٹورنامنٹ جیتے اور انہیں گالف کا لیجنڈ کہا جاتا ہے۔
آرنلڈ پامر کی فیملی کے مطابق تین روز قبل انہیں دل میں تکلیف پر پنسلوانیا کے اسپتال لایا گیا تھا، ایک روز قبل ان کا انتقال ہو گیا۔
آرنلڈ پامر نے اس وقت گالف میں کامیابیاں سمیٹنا شروع کیں جب یہ کھیل ٹی وی پر دکھایا ہی نہیں جاتا تھا تاہم ان کی مقبولیت اتنی زیادہ تھی کہ امریکی ٹی وی پر یہ کھیل بھی دکھایا جانے لگا۔ آرنلڈ نے 1948 میں گالف کھیلنا شروع کیا اور اگلے 20 سال تک وہ اس کے کامیاب کھلاڑی رہے۔ انہوں نے 1953 سے 1960 تک ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کیا جو آج تک کوئی نہ توڑ سکا۔
کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انہوں نے گالف کورس سے ناطہ نہ توڑا اور ہمیشہ اہم ٹورنامنٹس دیکھنے کے لئے پہنچتے رہے، امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ کے کیریئر میں آرنلڈ پامر کا بھی اہم کردار ہے۔ ٹائیگر ووڈ نے انہیں ٹویٹر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: