لاہور میں بھی کانگو، 16 سالہ ظہیر چل بسا

کوئٹہ اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی کانگو وائرس پھیلنے لگا، جناح اسپتال میں 10 روز سے زیر علاج 16 سالہ ظہیر چل بسا، رواں سال پنجاب میں کانگو سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
کوٹ رادھا کشن کے 16 سالہ ظہیر کو 15 ستمبر کو بخار پر جناح اسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کے خون کے نمونوں کی جانچ کے بعد کانگو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔ رات کو ظہیر کانگو کے سامنے زندگی کی بازی ہار گیا، ڈاکٹروں نے اس کے گھر والوں کے خون کے نمونے بھی حاصل کر لئے ہیں۔ عید الاضحیٰ کے بعد یہ پنجاب میں کانگو سے پہلے ہلاکت ہے۔
کانگو وائرس کوئٹہ میں زیادہ خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ عید کے بعد کوئٹہ میں 3 افراد کانگو کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ متعدد اسپتال زیر علاج ہیں۔ رواں سال 11 افراد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کانگو بخار کے باعث چل بسے۔
خیبر پختون خوا میں 5 افراد کانگو کے باعث موت کا شکار ہوئے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: